وکلا کے تحفظ اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب

وکلا کے تحفظ اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کے تحفظ اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز مسٹر جسٹس ماموں رشید شیخ کی عدالت درخواست گزار مقامی وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں کئی وکلا قتل ہوچکے ہیں اور ان کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے. درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کو نظر انداز کیا ہے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وکلا کو تحفظ فراہم کرے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی جائے کہ وکلا کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...