ڈی پی او بہاولپور کی طرف سے سب انسپکٹر کی تنزلی ختم کرنے کیخلاف درخواست خارج

ڈی پی او بہاولپور کی طرف سے سب انسپکٹر کی تنزلی ختم کرنے کیخلاف درخواست خارج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے ڈی پی او بہاولپور کی طرف سے سب انسپکٹر کی تنزلی ختم کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے ڈی پی او بہاولپور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور اکرام بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ مختلف الزامات پر سب انسپکٹر انوار الحق دلشاد کو سب انسپکٹر سے تنزلی کر کے ہیڈ کانسٹیبل بنایا گیا تاہم سروس ٹربیونل نے انوارالحق کو دوبارہ سب انسپکٹر بنا دیا ، ٹربیونل نے کہا کہ سزا دیتے وقت سب انسپکٹر کے خلاف ریگولر انکوائری نہیں کی گئی، محکمہ ریگولر انکوائری کے لئے تیار ہے ،سروس ٹربیونل کا فیصلہ معطل کیا جائے، عدالت نے ڈی پی او کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا جب سب انسپکٹر کے خلاف ریگولر انکوائری نہیں کی گئی تو پھر سروس ٹربیونل کا فیصلہ کیوں معطل کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...