آزادکشمیر کی 11رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری طارق فاروق سینئر وزیر ہونگے

آزادکشمیر کی 11رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری طارق فاروق سینئر وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(صباح نیوز )آزادکشمیر کی 11رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری طارق فاروق سینئر وزیرہونگے، جبکہ راجہ نثار احمد خان ،سردار فاروق سکندر، محترمہ نورین عارف، بیرسٹر افتخار گیلانی،ڈاکٹر محمد نجیب خان نقی،چوہدری عبدالعزیز،چوہدری سعید‘ مشتاق احمد منہاس،سید شوکت علی شاہ اور حاجی جاوید اختر بطور وزیرحلف اٹھائینگے۔ حلف برداری کی تقریب آج دن 1بجے ایوان الصدر مظفرآباد میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم آزادکشمیر بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کے حلف کے 5روز تاخیر سے سے کابنیہ حلف اٹھائے گی۔ اس تاخیر کی اصل وجہ بااثر ممبران اسمبلی کی ہائی کمان تک اعلیٰ وزارتوں کے لیے رابطے تھے اور سینئر وزیر کے لیے بھی کافی کھینچا تانی رہی ہے۔ تاہم وزریراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے معاملہ نہایت خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزراء کے لیے ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے دی تھی اس سلسلہ میں وزراء کے ناموں کے لیے ڈویژن وائز انتخاب کیا گیا ہے جس کے تحت مظفرآباد ڈویژن سے 2،پونچھ سے3،میرپور سے4 اور مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان سے 2وزراء کو کابینہ میں لیا گیا ہے اور تاحال کسی کو مشیرنہیں بنایاگیا امکان ہے کہ آئندہ2روز میں 2مشیران کو بھی کابنیہ میں لیا جائے گا جنہیں باقاعدہ محکمے الاٹ کیے جائیں گے اور دونوں مشیران ممبران اسمبلی ہونگے۔

مزید :

صفحہ آخر -