تحریک قصاص کے انتظامات مکمل دمادم مست قلندرہو گا ‘خرم نواز گنڈا پور

تحریک قصاص کے انتظامات مکمل دمادم مست قلندرہو گا ‘خرم نواز گنڈا پور

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے تمام انتظامات مکمل ہیں،ہماری تحریک قصاص میں ق لیگ،تحریک انصاف ،ایم ڈبلیو ایم ،سنی اتحاد کونسل ،جمیعت علمائے پاکستان سمیت 31جولائی کے اعلامیہ پر دستخط کرنے والی تمام جماعتوں کے کارکن اور رہنماء شرکت کریں گے، کیونکہ کرپٹ خاندان کے احتساب اور بے گناہوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مسئلہ پر کسی کا اختلاف رائے نہیں ہے ،وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ حالیہ تحریک قصاص و احتساب منطقی انجام تک پہنچے گی کیونکہ اب حکمرانوں کے پاس دھوکہ دینے کا کوئی کارڈ نہیں بچا ۔پانامہ لیکس نے ان کے کچے چٹھے کھول کر رکھ دئیے ہیں ۔اب انکے حساب کتاب کا وقت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے کارکن 23دسمبر 2012 کو مینار پاکستان پر ،جنوری 2013 کے لاہور سے اسلام آباد کے لانگ مارچ اور 14اگست 2014کے انقلاب مارچ اور 70دن کے دھرنے اور 17جون 2016کے مال روڈ کے جلسے میں اپنی شاندار سیاسی قوت کا مظاہرہ کر چکے ہیں

مزید : صفحہ آخر


loading...