رکن بلوچستان اسمبلی خالد لانگو نے چند گھنٹے بعد ہی اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

رکن بلوچستان اسمبلی خالد لانگو نے چند گھنٹے بعد ہی اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خالد لانگو نے چند گھنٹے بعد ہی اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کیمطابق چند گھنٹے قبل مستعفی ہونیوالے بلوچستان اسمبلی کے رکن خالد لانگو نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور دوستوں کے کہنے پر واپس لے رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ دوستوں کے اصرار پراسمبلی میں بلوچ عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتا رہوں گا،عوامی خدمت مشن سمجھ کر نبھاؤں گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...