سیاسی مذاکرات سے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے، طارق فاطمی

سیاسی مذاکرات سے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے، طارق فاطمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہاہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلیے مذاکرات ہی بہترین آپشن ہے، پاکستان افغانستان میں دائمی امن کا خواہاں ہے۔یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان تادامیچی یاماموتو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں صرف سیاسی مذاکرات سے ہی پائیدار امن واستحکام ممکن ہے۔4 فریقی رابطہ گروپ افغانستان میں امن کے حصول کیلیے موثرمیکنزم ہے۔ طارق فاطمی نے موثر بارڈر منیجمنٹ پلان پرعملدرآمدکیلیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اورکہاکہ اس سلسلے میں افغان حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔ یاما موتونے افغانستان میں پائیدارامن واستحکام کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ آخر -