ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)صو بائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گزشتہ روز بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے معمولات زندگی اور کاروباری سر گر میاں متاثررہیں ۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں ہونے والی بارش سے ترسیلی نظام متاثر ہوا اور سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کر گئے کئی مقامات پر ٹرانسفارمر بھی جل گئے ۔ گزشتہ روز دوپہر کو ہونیوالی بارش سے لیسکو کے 68 فیڈرز ٹرپ ہوئے تاہم بارش رکنے کے بعد بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ۔گزشتہ روز شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سو لہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

لوڈ شیڈنگ

مزید : صفحہ آخر


loading...