عمران خان سڑکوں پر آکر پھر وقت ضائع کرینگے،جاوید ہاشمی

عمران خان سڑکوں پر آکر پھر وقت ضائع کرینگے،جاوید ہاشمی

اسلام آباد (آئی این پی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان سڑکوں پر آکر پھر وقت ضائع کریں گے‘ بہتر ہوتا کہ اگر وہ اسمبلی میں آکر احتساب کے لئے قانون سازی میں حصہ لیتے‘ دھرنے کے وقت اگر میں ایک دن کی بھی دیر کردیتا تو ترکی کی طرح بغاوت کرنے والے پانچ جرنیلوں نے چیف جسٹس سے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کروا دینا تھا۔وہ گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر الو بول رہے ہیں‘ گیلریاں خالی پڑی ہیں اسمبلی پانچ سال پورے نہ کرپائی تو ملک تباہ ہوجائے گا‘ عمران خان قوم سے سچی بات کیوں نہیں کرتے اگر وہ استعفیٰ دے کر ایک ماہ کی تنخواہ نہ لیں تو نواز شریف کو انتخابات کرانا پڑیں گے لیکن عمران خان ایک ماہ کی تنخواہ چھوڑنے کے لئے بھی تیار نہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...