ملک بھر میں جمعرات کو بجلی کا شارٹ فال4607میگاواٹ رہا ، این ٹی ڈی سی

ملک بھر میں جمعرات کو بجلی کا شارٹ فال4607میگاواٹ رہا ، این ٹی ڈی سی

لاہور (پ ر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر میں دیئے گئے بجلی کی طلب ، رسداور شارٹ فال کے اعدا د و شمار درست نہیں ۔ گزشتہ روز(4اگست 2016) کو بجلی کی طلب 20620میگاواٹ، بجلی کی پیداور 16013میگاواٹ جبکہ شارٹ فال4607میگاواٹ رہا ۔ لہٰذا خبر میں دیئے گیا شارٹ فال 8370میگاواٹ حقیقت کے برعکس ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (این پی سی سی( نے لوڈ مینجمنٹ کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا ۔یہ ذمہ داری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے پاس ہے ۔ تاہم این پی پی سی لوڈ مینجمنٹ پر گہری نظر رکھتا ہے اور اسے باریک بینی سے مانیٹر کرتا ہے تاکہ بوقت ضرورت سسٹم کو بچانے کیلئے مداخلت کی جاسکے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...