عازمین حج موبائل فون سمیں خریدنے کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ کی فوٹو کاپی ساتھ رکھیں

عازمین حج موبائل فون سمیں خریدنے کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ کی فوٹو کاپی ساتھ ...

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)عازمین حج موبائل فون سمیں خریدنے کے لئے اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپیاں کروا کرضرور ہمراہ لے جائیں ‘ان کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا سعودی وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خرید لیں جہاں اس مقصد کے لئے خصوصی سٹال قائم کئے گئے ہیں ۔ عازمین کو اس موقع پر اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپی ‘ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد امیگریشن حکام کی طرف سے مہیا کیا جانے والا سعودی عرب میں داخلے کا نمبر اوراپنے فنگر پرنٹس مہیا کرنا ہوں گے ۔ اس موقع پر ان کا پاسپورٹ بھی ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے جس سے دیگر کوائف بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں ۔ ایئر پورٹ سے نکل کرمعلم کا سٹاف عازمین سے پاسپورٹ لے کر اپنے پاس جمع کر لیتا ہے جو انہیں صرف وطن واپسی کے موقع پر ہی مہیا کئے جاتے ہیں ۔چنانچہ بعد ازاں انہیں سمیں خریدنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ مزید برآں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موبائل فون سمیں عام بازار میں دستیاب نہیں بلکہ یہ سمیں خریدنے کے لئے انہیں کسی موبائل فون کمپنی کے دفتر جا ناپڑتا ہے اور ان کے پاس ا ن کا پاسپورٹ بھی نہیں ہوتا جس پر ضروری کوائف درج ہوتے ہیں ۔

کاپی

مزید : صفحہ آخر


loading...