سر تاج عزیز کا مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹرز بھیجنے کیلئے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کو خط

Aug 06, 2016


اسلام آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کو خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ سر تاج عزیز نے درخواست کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے وہاں کے لوگوں کو ڈاکٹرز اور طبی امداد کی شدید ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کو مقبوضہ کشمیر میں آنکھوں کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں بھجوانے کی بھی درخواست کی گئی ہے

مزیدخبریں