سینیٹ نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ وفاق کو مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ کردار ادا کیا ، آصف علی زرداری

سینیٹ نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ وفاق کو مستحکم کرنے کیلئے ...

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی، تمام سینیٹرز اور سینیٹ سیکریٹریٹ کو سینیٹ کے یوم قیام کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ سینیٹ میں اس دن کو منانے کے لئے ایک خاص سیشن منعقد کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ وہ سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی، تمام سینیٹروں اور سینیٹ سیکریٹریٹ کو ایسا متحرک کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ سینیٹ نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ وفاق کو مستحکم کرنے کے لئے اعلیٰ کردار ادا کیا ہے۔ آج ہمیں جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے وہ اختیارات کا منتخب اداروں کی جانب سے غیرمنتخب عناصر کی طرف منتقل ہونے کا ہے۔ قوم جمہوریت کو درپیش چیلنجوں اور وفاق کی مضبوطی کے لئے سینیٹ کی جانب دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سینیٹ وہی راستہ اختیار کئے رکھے گی جو اس نے اپنے لئے چنا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں سینیٹ کی کامیابیوں کے لئے دعا بھی کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...