فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کنال سٹی میں کیکس اینڈ بیکس ناقص اشیاء کی فروخت پر سیل

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کنال سٹی میں کیکس اینڈ بیکس ناقص اشیاء کی فروخت پر ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجا ب فوڈاتھارٹی کی جانب سے مضر صحت اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطا بق داتا گنج بخش اور شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے کنال سٹی میں واقع کیکس اینڈ بیکس کو زائدالمیعاد مٹھائی اور بیکری پراڈکٹس فروخت کرنے کی بنا پر سیل کر دیا اور عملے کے خلاف FIRمتعلقہ تھانے میں درج کروائی۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے نظام بلاک کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے لاہور فلٹر واٹر پلانٹ کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی،غیر معیاری پانی کی فروخت، اور فلٹر کی بروقت تبدیلی کا ثبوت نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے ماڈل ٹاؤن کے بلاک میں النور ملک شاپ کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا پر سیل کر دیااوردودھ کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے۔جبکہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ میں لائف پیور واٹر کو ورکرز کے میڈیکل نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیااور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے بحریہ اورچڈ میں واقع کوہ نور ہوٹل کو غیر معیاری مصالہ جات کے استعمال، گندے ٹوٹے فریزرز میں فوڈ کی سٹوریج، ورکرز کی حفظان صحت کے اصولوں سے لاعلمی اور میڈیکل نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے عمر فاروق روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے الیاس نان شاپ کو صفائی کے حالات ناقص ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔اور آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شاہدرہ کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے بشیر ملک شاپ، بگا ملک شاپ اور سبحان اللہ ملک شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی بنا پر سیل کر دیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...