بھارتی ریاست آسام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 13افراد ہلاک، ایک حملہ آور مارا گیا

بھارتی ریاست آسام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 13افراد ہلاک، ایک حملہ آور مارا ...

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی ریاست آسام کی ایک مارکیٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس چیف مکیش ساہے نے کہا ہے کہ 'کم از کم 3 حملہ آوروں نے جمعہ کو ایک مصروف مارکیٹ میں فائرنگ کردی، گرنیڈز بھی پھینکے گئے، جبکہ کچھ حملہ آور فرار ہوگئے'۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آور نے گرنیڈ بھی پھینکا۔ایک حملہ آور کو پولیس نے ہلاک کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی۔دوسری جانب آسام کے وزیر اعلیٰ سرباناندا سونو وال نے واقعے کے حوالے سے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کو بریفنگ دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...