بوریوالا، ڈکیتیکی نیت سے گھر میں داخل ہونیوالے 5ڈاکوہلاک، اسلحہ برآمد

بوریوالا، ڈکیتیکی نیت سے گھر میں داخل ہونیوالے 5ڈاکوہلاک، اسلحہ برآمد

بورے والا(نامہ نگار)ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے پانچ ڈاکو پولیس کی بروقت کارروائی پر مقابلہ میں ہلاک،پولیس نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال کار اور جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق نیو ماڈل ٹاؤن کے رہائشی مقامی اسٹیٹ ڈویلپر مرزا محمد جاوید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر واقع نیو ماڈل ٹاؤن میں موجود تھے کہ اچانک 5نامعلوم مسلح ڈاکو اُنکے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور چابیاں لیکر گھر میں موجود لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیئے اسی دوران یرغمال بنائے گئے افراد نے پولیس کو اطلاع کر دی ابھی ڈاکو اُنکے گھر واردات کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ پولیس تھانہ سٹی،ماڈل ٹاؤن اور مقامی صدر بار ایسوسی ایشن بھی موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اُن پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے گھر کے باہر گلی میں موجود تین ڈاکو ہلاک ہو گئے اور اُنکے دو ساتھی واپس اُنکے گھر داخل ہو گئے جنہوں نے چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اسی اثناء میں مختلف تھانوں کی پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے مکان کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر ہزاروں شہری بھی موقع پر پہنچ گئے ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے ملحقہ مکانوں کے راستے چھتوں پر جا کر دونوں ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں ڈاکو بھی مارے گئے ڈاکوؤں کی ہلاکت اور کامیاب آپریشن کے بعد پولیس نے اہل خانہ کو بحفاظت باہر نکال لیا شہریوں نے پنجاب پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی ڈی پی او وہاڑی چوہدری محمد سلیم اور ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ڈاکوؤں کی شناخت درج ذیل ناموں سے کی ہے ضیافت علی ولد شیر محمد،ساجد چدھڑ سکنہ کمالیہ،نعیم سکنہ سالم سرگودھا،راجہ خاور سکنہ ڈھاک سرگودھا اور عمران سکنہ چنیوٹ شامل ہیں ڈاکوؤں کے قبضہ سے جدید قیمتی اسلحہ اور اُنکے زیر استعمال کار نمبریHF-295بھی قبضہ میں لے لی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...