ایف بی آرنے 56 لاکھ سے زائد نان فائلرز کا ریکارڈ حاصل کر لیا

ایف بی آرنے 56 لاکھ سے زائد نان فائلرز کا ریکارڈ حاصل کر لیا

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے گذشتہ تین سال کے دوران 56 لاکھ 23 ہزار 306 نان فائلرز کے کاروباری لین دین کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ اس عرصے میں نان فائلرز نے 20 لاکھ 90 ہزار بجلی کے کمرشل کنکشن حاصل کیے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کے 5 لاکھ 88 ہزار سودے کیے۔ 2 لاکھ 71 ہزار گاڑیاں خریدیں اور 3 لاکھ سے زائد موبائل فونز کی خریداری بھی کی۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ 21 ہزار ایسے ڈاکٹرز، انجینئرز اور وکلاء کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ایف بی آر نے تین سال کے دوران 4 لاکھ 65 ہزار افراد کو نوٹس جاری کیے گئے جس میں سے 2 لاکھ 34 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...