وزیراعظم کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے خاندانوں کیلئے 50کروڑ روپے کااعلان

وزیراعظم کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے خاندانوں کیلئے 50کروڑ روپے ...

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے 10ہزار پاکستانیوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کیلئے 50کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے 10ہزار پاکستانیوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کیلئے 50کروڑ روپے کا اعلان کردیا ہے،سعودی عرب میں پھنسے ہر پاکستانی کے اہلخانہ کو 50،50 ہزار روپے دیئے جائیں گے اور وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی وزرات تصدیق شدہ فہرست مرتب کرکے ہر خاندان کو 50.50ہزار روپے معاوضے کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے

مزید : صفحہ اول


loading...