وفتر پہنچ کر سیلفی بھیجیں، مراد علی شاہ کا وزرا اور افسروں کو حکم

وفتر پہنچ کر سیلفی بھیجیں، مراد علی شاہ کا وزرا اور افسروں کو حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( صباح نیوز) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام وزرا اور افسران کو بروقت دفتر پہنچ کر سیلفی بھیجنے کی ہدایت جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے وزرا اور افسران کو وقت کی پابندی کرتے ہوئے سیلفی بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کارکردگی پر نظر رکھی جاسکے، وزیر اعلی سندھ کی ہدایات کے بعد وزرا اور افسران کی جانب سے بنائے گئے گروپ پر سیلفی بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔سیلفی نہ بھیجنے والے وزرا اور افسران کی حاضری اور وقت کے حوالے سے فوری طور پر وزیراعلی ہاوس رابطہ کیا جاتا ہے اور وجہ معلوم کی جاتی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہفتے میں ایک بار کھلی کچھری منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی۔واضح رہے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کابینہ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں وزرا سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی شامل ہیں۔وزیر اعلی سندھ کی جانب سے سندھ سیکریٹریٹ سمیت تمام دفاتر میں ملازمین کو حاضری یقینی بنانے اور وقت کی پابندی کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جدید ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزرا، ڈویژنل کمشنر، ڈی آئی کمشنر اور ڈی آئی جیز سے واٹس ایپ پر مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں اس کے صحیح استعمال کی تنبیہ بھی کی ہے

مزید :

صفحہ اول -