ایجبسٹن ٹیسٹ ،دوسری اننگ میں انگلش بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ ،کسی نقصان کے بغیر 120رنز

ایجبسٹن ٹیسٹ ،دوسری اننگ میں انگلش بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ ،کسی نقصان کے ...

ایجبسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کیخلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں پاکستانی باولرز کے تمام حربے ناکام بنا دیئے اور دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 120رنز بنا لئے ہیں اس طرح اس کو پاکستان پر 17رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔کپتان کک 64اور ایلکس ہیلز 50پر ناٹ آوٹ ہیں۔ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنا شروع ہوگیا ہے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے میچ میں اس وقت زوردار واپسی کی جب اس نے پاکستانی بلے بازوں کو بڑی اننگز کھیلنے سے روک دیا۔ یونس خان کل کے سکور میں صرف سات رنز کا اضافہ کرسکے۔ اسد شفیق کوئی رن کئے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان مصباح الحق ایک بار پھر گوروں کے سامنے دیوار بن گئے اور 56رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے۔ پاکستان نیپہلی اننگ میں 400رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان کو انگلینڈ پر 103رنز کی اچھی برتری حاصل ہوئی۔انگلینڈ کی جانبسے کرس براڈ اور ووکس نے تین تین جبکہ اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...