کاغذات نامزدگی معاملہ ،وسیم اختر کی ریٹرننگ افسر کے سامنے پیشی کی درخواست مسترد

کاغذات نامزدگی معاملہ ،وسیم اختر کی ریٹرننگ افسر کے سامنے پیشی کی درخواست ...

کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی نے وسیم اختر کی میئر شپ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیشی کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وسیم اختر کو اجازت دینے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا ۔ جمعہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وسیم اختر کو میئر شپ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے جیل سے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کی جیل سے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیشی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا ۔ وسیم اختر کو طلب کرنے کا اختیار ریٹرننگ افسر کے پاس ہے ، وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کی کاپی حاصل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...