امریکہ،فیر فیکس کا میئر منشیات فراہم کرنے کے جرم میں گرفتار

امریکہ،فیر فیکس کا میئر منشیات فراہم کرنے کے جرم میں گرفتار

واشنگٹن (اظہر زمان ، بیور چیف )بے راہ روی کا شکار صرف عام لوگ ہی نہیں ہوتے اعلی پبلک پوزیشن پر رہنے والے افراد بھی مجرمانہ حرکات کر سکتے ہیں ۔ شمالی ورجینیا کے ایک انتہائی دولت مند شہر کے پچاس سالہ مئیر رچرڈ سلور تھورن ایسا کام کرتے ہوئے جیل چلے گئے ، ایک خفیہ پولیس افسر نے ایک جنسی رابطے فراہم کر نے والے جعلی ویب سائٹ قائم کی ۔ فیر فیکس کے مئیر نے اس ویب سائٹ پر رابطہ کیااور ترغیب دی کہ اگر مرد وں کے درمیان گروپ سیکس کی پارٹی کا اہتمام کیا جائے تو وہ اس کے بدلے میں میتھم فیٹامن نامی منشیات مفت فراہم کر یں گئے۔ جمعرات کو ٹائسن کارنر کے مقام پر ایک ہوٹل میں ایسی گروپ پارٹی کا جال بچھا یا گیا جہاں پر مئیر منشیات دیتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ فیئر فیکس کا ؤنٹی پولیس نے جمعہ کے روز اس کارروائی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس مئیر کو منشیات سپلائی کرنے والے دو افراد جو آن فرننڈس اور کاسٹن میکلاگن کو بھی گرفتار کر لیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...