ایاز صادق پاناما لیکس کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے پھر متحرک

ایاز صادق پاناما لیکس کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے پھر متحرک

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پاناما پیپرز ایشو کو پارلیمان کے اندر اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے ایک مرتب پھر متحرک ہو گئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے پاناما لیکس ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس 9 اگست کو طلب کیا ہے۔اجلاس 9 اگست کو سہ پہر تین بجے سپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ کمیٹی میں شامل حکومت اور اپوزیشن کے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت بھجوائی گئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن میں ٹی او آرز بارے 8 مذاکراتی دور پہلے بھی ناکام ہو چکے ہیں

مزید : صفحہ اول


loading...