وزیر اعظم نواز شریف کا خورشید شاہ کو فون

وزیر اعظم نواز شریف کا خورشید شاہ کو فون

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اور انکی اہلیہ کی خیریت دریافت کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو فون کر کے انکی اہلیہ کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر بیگم خورشید شاہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خورشید شاہ سے اہلیہ کے مرض کے بارے میں پوچھا اور انکے علاج کیئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر خورشید شاہ نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا

مزید : صفحہ اول


loading...