امریکی صدر اوباما کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کر دی

امریکی صدر اوباما کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کر دی
امریکی صدر اوباما کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کر دی

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے طاقتور شخص، امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی نے وائٹ ہاؤس کی آسائشوں کو چھوڑ چھاڑ کر ایک ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا ہے۔ ساشا اوباما گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران میسی چیوسٹس میں قائم مارتھا وائن لینڈ میں کھانا پیش کر رہی ہیں۔ امریکی میڈیا میں جاری تصاویر میں ساشا اوباما کو یونیفارم پہنے کھانا پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساشا اوباما کی ذمہ داریوں میں میزوں پر گاہکوں کا انتظار کرنا اور کھانے سے قبل تیاریاں مکمل کرنا بھی شامل ہیں۔ امریکی صدر کی اہلیہ مشیل اوباما نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی جتنی حد تک ہو سکے ایک عام انسان جیسی پرورش کر رہی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...