کریش لینڈنگ کا حیرت انگیز واقعہ ،کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

کریش لینڈنگ کا حیرت انگیز واقعہ ،کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر ...
کریش لینڈنگ کا حیرت انگیز واقعہ ،کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

  


روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں ایک کا رگو طیارے نے را ت گئے ناقابل یقین کریش لینڈنگ کر کے لوگوں کو حیران و پریشان کردیا۔بوئنگ 737۔400کی کریش لینڈنگ کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے تہلکہ مچا دیا اور آن کی آن میں وائرل ہو گئیں۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی حیران کن تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کارگو طیارے نے رن وے پر کریش لینڈنگ کی تو وہ رن وے سے پھسلتا ہوا قریبی سڑک تک آگیا جہاں موجود گاڑیوں کے ڈرائیورز کے منہ حیرت سے کھلے رہ گئے۔کئی گاڑیوں کے ڈرائیورز نے فوری بریکس لگا کر جان بچائی۔اٹلی کے شمال میں واقع بیرگموایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کرنے والا یہ طیارہ پیرس سے آرہاتھا۔کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کے سامنے والے حصے نے رن وے کے اختتام پر لگی تمام رکاوٹیں توڑڈالیں اور ایئرپورٹ سے ملحقہ رنگ روڈ پر آگیا۔خوش قسمتی سے یہ واقعہ علیٰ الصبح 4بجے پیش آیا او ر اس وقت سڑک پر ٹریفک کا رش کم تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔لیکن وہاں موجود چند کار سواروں نے اس حیران کن منظر کو اپنے موبائل فونز کو تصاویر میں قید کر لیاجو طیارے سے محض چند انچز کے فاصلے پر تھے اور بال بال بچے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...