کہکشاں میں نوجوان ستاروں سے خالی پراسرارعلاقہ دریافت

کہکشاں میں نوجوان ستاروں سے خالی پراسرارعلاقہ دریافت
کہکشاں میں نوجوان ستاروں سے خالی پراسرارعلاقہ دریافت

  


لندن(مانیٹرنگ دیسک) ماہرینِ فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ ہماری ’’ملکی وے‘‘ کہکشاں کے مرکز سے بالکل باہر ایک وسیع علاقہ ایسا ہے جہاں نوجوان ستارے تقریباً ناپید ہیں۔تحقیق کے مطابق ہمارا نظام شمسی جس دودھیا کہکشاں یا ملکی وے گلیکسی میں موجود ہے اس میں ہمارے سورج جیسے جوان اور اس سے زیادہ ’’بوڑھے ستاروں‘‘ کے علاوہ انتہائی نوجوان ستارے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جنہیں ’’سیفیڈ متغیر‘‘ (Cepheid variables) کہا جاتا ہے۔ ہمارا سورج اپنے پورے نظامِ شمسی سمیت آج سے تقریباً 4 ارب 60 کروڑ سال پہلے وجود میں آیا تھا جس کے مقابلے میں سیفیڈ ستاروں کی عمر صرف ایک کروڑ سے 30 کروڑ سال تک ہوتی ہے اور اسی لیے انہیں نوجوان ستارے بھی کہا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...