کیا آپ جانتے ہیں کرکٹر یوراج سنگھ چائلڈ سٹار بھی تھے؟

کیا آپ جانتے ہیں کرکٹر یوراج سنگھ چائلڈ سٹار بھی تھے؟
کیا آپ جانتے ہیں کرکٹر یوراج سنگھ چائلڈ سٹار بھی تھے؟

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوراج سنگھ نے اپنی کڑی محنت، جذبے اور حوصلے سے خود کو دنیا کے چند آل راؤنڈر کرکٹرز کی صف میں شامل کر لیا ہے۔ یہ مایہ ناز کھلاڑی کینسر میں بھی مبتلا رہا، لیکن اس نے اپنی ہمت سے اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرکے دنیا کو دکھایا کہ زندگی میں کوئی چیز بھی ناممکن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یوراج سنگھ کو پھپھپڑوں میں ٹیومر تھا۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے کیلئے انھیں انتہائی تکلیف دہ طبی مراحل سے گزرنا پڑا تھا۔آج ہم آپ کو نوجوان کرکٹر یوراج سنگھ کے ایک ایسے کارنامے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کا ہمیں یقین ہے کہ آپ کو پتہ نہیں ہوگا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراج سنگھ نے اپنے بچپن میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر ایک پنجابی فلم میں کام کیا تھا۔ اس فلم کا نام ’مہندی شگنا دی‘ تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں یوراج سنگھ نے کہا تھا کہ ان کے والد چاہتے کہ وہ سپورٹس میں جانے کی بجائے اداکاری کے شعبے کی طرف آئیں۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ یوراج سنگھ نے اپنے والد کی خواہش پر اداکاری کیوں نہ کی؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے والد کو احساس ہوا کہ یوراج کا رجحان کھیلوں کی جانب ہے۔ اس کے بعد انہوں نے یوراج سنگھ کو اپنی پوری توجہ کرکٹ کی جانب مبذول کرنے کا کہا۔ اس کے بعد کیا ہوا، یہ تاریخ سب کے سامنے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...