موبائل فون کی بیٹری کے ذریعے آپ کی جاسوسی کس طرح کی جاسکتی ہے؟

موبائل فون کی بیٹری کے ذریعے آپ کی جاسوسی کس طرح کی جاسکتی ہے؟
موبائل فون کی بیٹری کے ذریعے آپ کی جاسوسی کس طرح کی جاسکتی ہے؟

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)صارفین کے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یوں تو کئی حربے استعمال کیے جاتے ہیں مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ فون کی بیٹری کے ذریعے بھی صارفین کی جاسوسی کی جا سکتی ہے اور یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے براؤزر پر کون سی ویب سائٹس پر جاتے رہتے ہیں۔ موبائل فون میں ایک ایسا سافٹ وئیر موجود ہوتا ہے جو ویب سائٹس کو موبائل فون صارف کے بیٹری لیول کے متعلق آگاہی دیتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کا نام ’’بیٹری سٹیٹس اے پی آئی‘‘ ہے۔ بنیادی طور پر تو یہ اس مثبت سوچ کے تحت بنایا گیا ہے کہ ویب سائٹس صارف کا بیٹری لیول دیکھ کر اس کی مناسبت سے ویب سائٹ تک رسائی دیں۔ یعنی اگر صارف کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے تو ویب سائٹ کا ’’لو ورڑن ‘‘(Low Version)لوڈ کیا جائے تاکہ اس کی بیٹری کم استعمال ہو۔ تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ سافٹ ویئر صارفین کی جاسوسی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین سٹیون انگلیرٹ اور اروند نارائن نے اپنی ایک تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ ’’اس سافٹ ویئر کے ذریعے صارف کی نگرانی کی جا سکتی ہے کہ وہ اور کون کون سی ویب سائٹس وزٹ کر رہا ہے۔‘‘

مزید : صفحہ آخر


loading...