پاکستان کی کویت کو جے ایف 17تھنڈراور مشاق طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

پاکستان کی کویت کو جے ایف 17تھنڈراور مشاق طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

 اسلام آباد(آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کویت کے دورے کے موقع پر کویتی وزیر دفاع خالد الجراح اصباح سے ملاقات کے دوران جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں کی فروخت کی پیشکش کردی ہے۔خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان 4 روزہ دورے پر کویت پہنچے ہیں۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دورہ کویت کے دوران کویتی وزیر دفاع خالد الجرح اصباح، سروسز چیف اور کویتی فضائیہ کے سربراہ عبداللہ یعقوب الفودری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔کویتی وزیر دفاع خالد الجرح اصباح سے ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کویت فضائیہ کو تربیتی مرکز اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے قیام میں مدد کی پیشکش کی۔کویتی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی کویت پاکستان کا بھر پور ساتھ دے گا۔ایئر چیف نے کویتی فضائیہ کے سربراہ عبداللہ یعقوب الفودری سے بھی ملاقات کی، جس میں کویت کو جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی۔اس موقع پر کویتی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔کویتی فضائیہ کے سربراہ نے ان کے پائلٹس کو پاک فضائیہ کی جانب سے دی جانے والی تربیت پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔

جے ایف 17 تھنڈر

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...