انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا مسترد

انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس پی رہنما انیس قائم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس عدالتی روسٹر کے مطابق سنا جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ سے قبل اے ٹی سی بھی پی ایس پی رہنما کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔واضح رہے کہ دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں انیس قائم خانی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

انیس قائم خانی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...