منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 دہشتگرد گرفتار

منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں کاونٹر ٹیرزام ڈپیارٹمنٹ نے کارروائی کر کے خودکش بمبار سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشتگرد سیف الرحمان عرف بڈھا، تاج محمد عرف سلمان اور عادل کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سوات گروپ سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد تاج محمد عرف سلمان کو ٹی ٹی پی ویسٹ کے کمانڈر نے خودکش بمبار بنایا تھا۔ گرفتار دہشتگردوں کو صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد قاری سمیع اللہ ڈیل کرتا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے 4 ساتھی مظفرگڑھ میں مارے جا چکے ہیں۔

3 دہشتگرد گرفتار

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...