کراچی ،شہری کی شکایت پر پولیس کی کارروائی2 بھتہ خور گرفتار

کراچی ،شہری کی شکایت پر پولیس کی کارروائی2 بھتہ خور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس نے شہری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 ٹی ٹی پستول اور روانڈز برآمد کرلئے۔ ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایر یا طارق رحیم کے مطابق شہری نے شکایت کی تھی دو ملزمان عمران اور شکیل اس سے بھتہ طلب کررہے ہیں جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اورملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...