کراچی ، میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

کراچی ، میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔کاغذات نامزدگی آج (ہفتہ )بھی وصول کیے جائیں گے ۔ایم کیو ایم کی جانب سے میئر کے عہدے کے لیے وسیم اخترکے کاغذات نامزدگی ارشد وہرہ نے جمع کرائے ۔واضح رہے کہ وسیم اختر مختلف مقدمات میں گرفتار ہونے کے باعث اس وقت کراچی سینٹرل جیل میں ہیں ۔میئر کے عہدے کیلئے ایم کیو ایم کے 5 متبادل امیدواروں ارشد وہرہ ،عارف خان ایڈوکیٹ ،ندیم ہاشمی ،اسلم آفریدی اور ارشد احسن نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔جبکہ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے ایم کیو ایم کے نامزد ارشد وہرہ نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی میئر کے لیے نامزد امیدوار ارشد وہرہ نے کہا کہ وسیم اختر اگر چہ جیل میں ہیں لیکن ان کومیئر منتخب کرانے کے لیے قانونی طریقہ کا ر استعمال کریں گے۔ امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔ وسیم اختر کو ریٹرننگ افسر نے بلایا تو لازمی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو اختیارات ملیں گے تو ترقیاتی کام بھی نظر آئیں گے۔کراچی کے حقیقی نمائندے ہی شہر کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ایم کیوایم کے پاس1200سے زائد بلدیاتی نمائندے موجود ہیں ،جو ترقیاتی کام کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔سندھ حکومت میں کراچی کی نمائندگی نہیں ہے ۔شہر میں ترقیاتی کاموں پر لگا تالا وسیم اختر کی کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلی میں رہنے والے ہی گلیوں کے مسائل کو سمجھ سکتا ہے۔میئر کوئی بھی ہو پارٹی پالیسی کام کرنے کی ہے اور وہ اس پر عمل کرے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...