، محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی

، محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مماثل یونیفارم والے سیکیورٹی گارڈز بھی نہیں رکھے جا سکتے اور سادہ لباس سیکیورٹی گارڈز رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس موبائل سے مشابہ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور ہوٹر اور پولیس لائٹس والی گاڑیاں بھی ضبط ہونگی، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

اسلحہ کی نمائش