دہشتگردوں اور مجاہدین میں فرق کیا جائے م علامہ محمد احمد لدھیانوی

دہشتگردوں اور مجاہدین میں فرق کیا جائے م علامہ محمد احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور مجاہدین میں فرق کیا جائے،کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔،سارک کانفرنس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے جرأت مندانہ مؤقف کی حمایت کرتے ہیں،14اگست کو جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجینئر طاہر محمود سے گفتگو میں کیا،انہوں نے کہاکہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہدکرنے والے دہشت گرد نہیں ہیں،ہم ان کی جرأت وبہادری کے ساتھ آزادی کی جنگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں،کشمیری بچوں ،بوڑھوں ،خواتین اور نوجوانوں پر بھارتی فوج کے مظالم سے امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک کی چشم پوشی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ،یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں سلام پاکستان ریلیاں نکالی جائیں گی،ا نہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل وغارت اوربھتہ خوری میں ملوث افراد کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے،دہشت گردوں کو چھڑانے کیلئے ہڑتالیں کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔