شہرمیں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے خصوصی ون وے پلان نافذ ، نوٹیفکیشن جاری

شہرمیں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے خصوصی ون وے پلان نافذ ، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ نے شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے خصوصی ٹریفک ون وے پلان نافذ کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈی سی او کے احکامات پر حرم گیٹ اور شاہین مارکیٹ کی ٹریفک اب چونامنڈی کے بجائے صرف حسن پروانہ روڈ براستہ بوہڑ گیٹ گزرے گی جبکہ حسن پروانہ روڈ پر ڈیرہ اڈا سے آنے والی ٹریفک کو لنک (بقیہ نمبر1صفحہ11پر )
ابدالی روڈ بطرف پائیلٹ سکول اور پل شوالہ بطرف فوارہ چوک پر موڑا جائے گا۔ٹریفک جام سے بچاؤ کے لئے جلال مسجد چوک سے گردیزی مارکیٹ میں ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔مذکورہ راستہ صرف ٹریفک کے اخراج کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی ۔اسی طرح شدید رش کی حامل آفیسرز کالونی گول پلاٹ پر مخصوص اوقات میں ٹریفک کو ون وے کیا جائے گا جبکہ میپکو آفس تا چوک قذافی ڈیوائیڈر نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق معصوم شاہ روڈ سے جامعہ ثقلین روڈ پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایس پی چوک سے کوئی گاڑی کے ایف سی چوک پر بھی نہیں جانے دی جائے گی۔تاہم ایس پی چوک سے ٹریفک کے اخراج کی اجازت صرف عدالتی اوقات صبح 7بجے تا شام 4بجے تک دی جائے گی۔اس حوالے سے ڈی سی او نادر چٹھہ نے ون وے پلان کو فوری نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ حکمت عملی کو بھر پور عملی آزمائش اور ماہرین ٹریفک کی مشاورت سے نافذ کیا گیا ہے۔امید ہے کہ اس منصوبے سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور راستے بھی آسان ہوں گے۔دریں اثناء گزشتہ روز ون وے ٹریفک نافذ ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اسے خوش آئند اور کارآمد قرار دیا اور شہر کی ٹریفک میں بھی واضح بہتر ی دیکھی گئی۔
ون وے پلان