اراضی ریکارڈ مراکز پر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں ‘ ثاقب ظفر

اراضی ریکارڈ مراکز پر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں ‘ ثاقب ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (بیورورپورٹ) کمشنربہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے ہدایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر ز پر عوام الناس کو درپیش مسائل کو حل کر نے کیلئے تما م تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ انتقال اراضی اور دیگر لینڈریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے (بقیہ نمبر3صفحہ11پر )
اراضی سنٹر ز پر ون ونڈ آپریشن کے ذریعے سسٹم کو آسان اور سہل بنایا جائے۔ کمشنر ثاقب ظفر نے ہدایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے فنکشنل کیا جائے جن کی مانیٹرنگ متعلقہ ڈی سی او کریں اور کمشنر بہاولپور بھی براہ راست ان سنٹرز کو دیکھ سکیں گے ۔ یہ احکامات کمشنر ثاقب ظفر کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے جائزہ اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران کو دیئے گئے ۔اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر رابطہ ثاقب علی عطیل، ایڈیشنل کمشنر ریو نیو قاسم صدیقی ، ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر احتشا م انور مہا ر اور ویڈیو لنگ کا نفرنس کے ذریعے ڈی سی او رحیم یارخان ظفر اقبال ، ڈی سی او بہاولنگر محمد اظہر حیات سمیت ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز شریک ہو ئے۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بہاولپو ڈویژن میں 586اراضی کھیوٹ کے مسائل حل کئے گئے جبکہ 4237انتقال اراضی کے مسئلے حل کئے گئے جبکہ گم شدہ انتقال کے 198کیسز کے فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بہاولپور کے 53کھیوٹ کے مسائل ، 915انتقال اراضی اور 135گم شدہ انتقال کے مسائل کا فیصلہ کیا گیا ۔ اسی طرح ضلع بہاولنگر کے 466اراضی کھیوٹ کے مسائل ، 3245انتقال اراضی اور 19 گمشدہ انتقال کے مسائل کا فیصلہ کیا گیا ۔ اسی طرح ضلع رحیم یار خان میں 67کھیوٹ کے مسائل ، 77انتقال اراضی کے مسئلے حل کئے گئے اور 44گمشدہ انتقال اراضی کے مسائل کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بہاولپور میں 6اراضی ریکارڈ سنٹر ز پر 104افراد پر مشتمل سٹاف ہے جبکہ 2نئے سنٹر ز کے قیام کی تجویز زیر غور لائی گئی۔ اسی طر ح ضلع بہاولنگر میں 5اراضی ریکارڈ سنٹرز اور87افراد پر مشتمل سٹاف ہے جبکہ 5نئے سنٹرز کے قیا م کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح ضلع رحیم یارخان میں 4اراضی ریکارڈ سنٹر زمیں 88افراد پر مشتمل عملہ کام کر رہا ہے جبکہ 3نئے سنٹر ز کے قیام کی تجویز دی گئی ۔