موٹروے،میٹرو عوام کا مسئلہ نہیں حکومت مہنگا ئی ، لوڈ شیڈ نگ پر کنٹرول کرے،ڈاکٹر افضل

موٹروے،میٹرو عوام کا مسئلہ نہیں حکومت مہنگا ئی ، لوڈ شیڈ نگ پر کنٹرول ...

ہیڈراجکاں (نامہ نگار ) موٹر وے اور میٹرو بس عوام کا مسئلہ نہیں،حکومت لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے کا انتخابی وعدہ پورا کرے،آج میاں شہباز شریف اپنے بھا ئی کی حکومت کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ کیوں نہیں لگاتے،موجودہ حکمرانوں کی ناقص پا لیسیوں سے ہر طبقہ زبوں حا لی (بقیہ نمبر4صفحہ11پر )

کاشکار ہے،حکومت عوام کو ریلیف د ینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،حکمرانوں کی کار کردگی سے مایوس عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ق) کے دور کو یاد کر رہے ہیں ،مسلم لیگ (ق) کے ر کن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز اپنی قیام گاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ،انہو ں نے مذید کہا کہ بڑ ھتی ہوئی لا قا نونیت ،لوڈشیڈ نگ، بد امنی اور غربت اور مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ در گور کر دیا ،آج غریب آد می کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے، اور لوگ حکومت کو بد دعا ئیں دے رہے ہیں ۔محمد وسیم چودھری ،محمد ندیم اسلم ، کونسلر چودھری عمران اصغر ،چودھری شفیق سدھو،افضل نمبردار،مقصود چیمہ،احسان ساہی،حاجی بشیر کمبوہ،وقاص بشیر آسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر افضل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...