نلیگ کا 7کو ردعمل کے طور پر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنیکا اعلان

نلیگ کا 7کو ردعمل کے طور پر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنیکا اعلان

 صوابی( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبر پختونخوا نے سات اگست کو پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان اور صوبائی حکومت کی جانب سے پانامہ لیکس کی آڑ میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کے رد عمل کے طور پر سات اگست کی سہ پہر تین بجے پشاور میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کر نے کا اعلان کردیا ۔اس فیصلے کا اعلان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے جلسہ پشاور کے تیاریوں کے حوالے سے ضلعی نائب صدر حاجی جاوید کے حجرہ موضع شاہ منصور صوابی میں پارٹی کارکنوں کے اجلا س سے خطاب کے دوران کیا ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کے علاوہ ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان ، صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ، تحصیل صدر ملک عبدالا حد ، جنرل سیکرٹری ربنواز خان ، حاجی نواب زادہ خان ، حاجی درویش خان ، نیاز ولی شاہ ، حاجی سلطان عارف اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جس طرح عمران خان کا دھرنہ اور احتجاجی جلسے ناکام ہو چکے ہیں اسی طرح پانامہ لیکس کے آڑ میں ان کا احتجاج بُری طرح ناکام ہو گا عوام ان کے عزائم جان چکے ہیں 2018کے انتخابات میں ملک کے عوام آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی طرح شکست سے دوچار کر دینگے انہوں نے کہا کہ چیر مین عمران خان عوام کا وقت ضائع کر نے کی بجائے 2018کے انتخابات کا انتظار کریں اگر اس نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پانچ سالہ دور اقتدار کے دوران عوام کے صحیح معنوں میں خدمت کر کے کارکر دگی دکھائی تو عوام ان کے حق میں فیصلہ دینگے اگر وہ صوبے کی تر قی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہ کر سکے تو عوام ووٹ کے ذریعے عمران خان کو مسترد کر دینگے لہٰذا عمران خان مزید احتجاجوں اور دھرنوں میں وقت ضائع کر نے کی بجائے عوامی عدالت کا سامنا کریں اور عوام کے فیصلے کا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ سات اگست کو صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی پانامہ لیکس کے آڑ میں جو احتجاج کرئے گی اس کی رد عمل پر پاکستان مسلم لیگ ن اسی دن اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرئے گی سات اگست کی سہ پہر تین بجے پشاور میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بھر پور ریلی ہو گی جس میں لاکھوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان بھر پور انداز میں شرکت کر کے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ سیاست ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ عبادت کے طور پر کر رہے ہیں صوابی کے عوام نے ہمیشہ مجھے جو محبت دی ہے اس عزت کی بدولت میری محبت بھی صوابی ہی کے عوام کے ساتھ ہے بلکہ صوابی میرا دوسرا گھر ہے انہوں نے کہا کہ وفاق سے فنڈز ملتے ہی صوابی بھر میں گیس اور بجلی کے مزید منصوبوں پر عملی کام کاآغاز کیا جائیگا انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سات اگست کے ریلی میں بھر پور شرکت کو یقینی بنا کر عمران خان کی سازشیں ناکام بنا دیں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں مسلم لیگ (ن) ہی کلین سوئپ کرئے گی اور عوام پی ٹی آئی کا بسترہ گول کر دینگے#

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...