کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلعی حکومتوں،ٹی ایم ایز کو مؤثر حفاظتی اقدامات کے احکامات

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلعی حکومتوں،ٹی ایم ایز کو مؤثر حفاظتی اقدامات کے ...

ملتان(خبرنگار)محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ’’کانگو بخار‘‘ سے بچاؤ کیلئے صوبہ بھر میں ضلعی حکومتوں اور ٹی ایم ایز کو مؤثر حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیتے ہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے سیکشن آفیسر ٹی ایم اے ڈویلپمنٹ مرزا سلیمان عثمان کی طرف سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے(بقیہ نمبر5صفحہ11پر )

ڈی سی اوز اور ٹی ایم اوز کو جاری کی گئی ہدایات میں کیا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کانگو بخار کے کیسز سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے اس کے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ’’سی سی ایچ ایف‘‘کانگو بخار انسانی زندگی میں وائرل بیماری ہے جوکہ بھیڑ،بکریوں،مویشیوں اور اونٹوں میں پائے جانے والے چیچڑوں سے پھیلتی ہے اور حالیہ مرطوب موسم،موسلا دھار بارشیں اور سیلاب اس بیماری کے پھیلاؤں کیلئے اشیائی سازگار ماحول ہے لہذا اس خطرناک بیماری سے بچاؤ کیلئے اپنے اپنے اضلاع اور ٹی ایم ایز میں مؤثر حفاظتی اقدامات کئے جاتیں اور اس سلسلے میں عوامی آگاہی کیلئے بھرپور مہم بھی شروع کی جائے۔

کانگو حفاظتی اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...