تعلیمی بورڈ ملتان کے افسران کی مبینہ ملی بھگت نجی سکول و کالج کو نوازنے کیلئے طلبہ کا سنٹر لاڑ میں بنا دیا گیا

تعلیمی بورڈ ملتان کے افسران کی مبینہ ملی بھگت نجی سکول و کالج کو نوازنے کیلئے ...

ملتان( سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے ایک نجی سکول و کالج کو نوازنے کے لئے اس (بقیہ نمبر23صفحہ11پر )

کے طلبا کا سنٹر لاڑ میں بنا دیا گیا ‘ بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے افسروں نے ایک نجی سکول و کالج کو نوازنے کے لئے اس کے طلبا کا لاڑ ہائر سیکنڈری سکول میں میٹرک کا سنٹر بنا دیا گیا ‘ظاہر یہ کیا گیا کہ مذکورہ سکول دیہی علاقے میں ہے ‘مذکورہ سنٹر میں امتحانی سپرنٹنڈنگ وعملہ بھی ان کی مرضی کا لگوایا گیا‘ چیکنگ کے لئے موبائل انسپکٹرز بھی ان کے ’’اپنے ‘‘ لگائے گئے ‘ حالانکہ مذکورہ سکول کے طلبا کا سنٹر اس سے قبل شہر کے مختلف سنٹروں میں بنایا گیا تھا ‘ اس بارے میں حکام کو مختلف درخواستیں موصول ہوئی ہیں ‘حکام اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کیا واقعی سکول دیہی علاقے میں ہے اور اگر دیہی علاقے میں ہے تو پہلے اس سکول کے طلبا کے سنٹر شہر میں کیوں بنائے گئے‘ اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ کی پوزیشنوں پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں‘واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین بورڈ ریاض ہاشمی کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کی طرف سے سونے کا تاج لینے اور پھر تنقید ہونے پر ’’سی ‘‘ کلاس ملازمین کو دینے پر بھی اعلی ٰ حکام تحقیقات پر غور کر رہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...