لیڈی پولیس اہلکار کی پھرتیاں، زکریا یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم میں چوتھا سمسٹر پاس کئے بغیر پانچواں پاس کر لیا

لیڈی پولیس اہلکار کی پھرتیاں، زکریا یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم میں ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) لیڈی پولیس اہلکار نے زکریا یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم میں چوتھا سمسٹر پاس کئے بغیر پانچواں پا س کرلیا ‘بتایاگیا ہے کہ لیڈی پولیس اہلکار انعم سلیم نے (بقیہ نمبر22صفحہ11پر )

ایل ایل بی میں داخلہ لیا مگرکلاس میں حاضر نہ ہونے اور پرچے کلیئر نہ کرنے پر چوتھے سمسٹر سے ڈیٹین ( فیل) کردیا گیا جس پر وہ کلاسز چھوڑ کرچلی گئیں ، بعد ازں انتظامیہ کی تبدیلی کے ساتھ واپس آئیں اور عملے کی ملی بھگت سے پانچویں سمسٹر کا امتحان کلاس پڑھے بغیر پاس کرلیا ‘ڈائریکٹر ڈاکٹر عذرا کی طرف سے جاری تحقیقات میں یہ جعل سازی پکڑی گئی جس پرا س نے یہ موقف اختیار کیا کہ سابق ڈائریکٹر نے ان کو پانچویں سمسٹر میں بیٹھنے کا کہا تھا جس کے بعد یہ معاملہ وائس چانسلر کے پاس پہنچ گیا جنہوں نے ایک کمیٹی کی سفارش پر اس کے چوتھے سمسٹر کے پرچے لینے کی ہدایت کردی جس پر سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم کا موقف ہے کہ اس امیدوار نے غلط بیانی کی، قانون کے مطابق انعم کو چوتھا سمسٹر ہر حال میں پڑھنا پڑے گا اور اس کے پانچویں سمسٹر کا رزلٹ منسوخ کرنا پڑے گا ، قانون کو تبدیل کرنا وائس چانسلر کی پاور نہیں ہے، اگر یونیورسٹی نے اس فیصلے کو تبدیل نہ کیا تو وہ انٹی کرپشن سے رجوع کریں گے ، جبکہ شعبہ فاصلاتی نظام تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کیس کی منظوری وائس چانسلر نے دی ہے ‘ان کی ہدایت پر عمل کیا جارہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...