جام پور،پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کے نوٹیفکیشن عوامی احتجاج کے باوجو د 14ویں سکیل کا اکاؤنٹنٹ چیف آفیسر کی17ویں سکیل کی آسامی پر بر ا جما ن
جام پور(نمائندہ خصوصی) پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈلاہورکے نوٹیفیکشن کے تحت کوئی بھی ممبرلوکل کونسل سروس 3سال سے زائد کسی ایک اسٹیشن پر تعینات نہیں رہ سکتا اور اسی طرح 16(بقیہ نمبر21صفحہ11پر )
گریڈ سے کم درجے کاکوئی اہلکار)ممبرلوکل کونسل سروس)اپنی ہوم تحصیل میں تعینات نہیں ہوسکتالیکن قمرالزمان دل جوکہ پچھلے16سال سے اپنی ہوم تحصیل ٹی ایم اے جام پورمیں بطوراکاؤنٹنٹ تعینات ہے اہلکارمذکور 14ویں سکیل میں لوکل سروس کونسل کاممبرہے سابق تحصیل ناظم کے دورمیں بھی مذکورہ اہلکارکو 17ویں سکیل کی آسامی پرچیف آفسیر کاچارج دیاگیاتھاجس پر اس وقت ٹی ایم اومیراحمدخان قمرنے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت اعلیٰ حکام کے نام تحریری طورپر اس چارج کو غیرقانونی قراردیاتھاجس کی روشنی میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے باقاعدہ طورپر قمرالزمان دل کوکسی قسم کا اضافی چارج دینے پر پابندی عائدکردی تھی مذکورہ اہلکارکی دوران داجل اور جام پور تعیناتی کے دوران مبینہ کرپشن پر اینٹی کرپشن میں انکوائریاں بھی زیرسماعت ہیں لیکن ماہ رمضان کے اوائل میں اسے چیف آفیسرکااضافی چارج دیاگیاتوپورے شہرمیں گندگی ،غلاظت اور سیوریج کاپانی پھیل گیااورپورے شہرمیں ہرطرف احتجاج ہونے لگااور انجمن تاجران ،سول سوسائٹی اور منتخب کونسلروں نے احتجاجی جلوس نکالااور قمرالزمان دل سے چارج واپس لینے کامطالبہ کیا گیا اسی طرح ڈی سی اوراجن پوراوردیگرحکام کے نام متعددچیئرمینوں ،کونسلروں اور شہریوں کی طرف سے درخواستیں بھی بھجوائی گئیں مگر تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی کسان کٹھ جنوبی پنجاب کے صدر کامریڈاللہ بخش بلوچ ،پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرؤف خا ن لُنڈ،سٹی کونسلر ملک عقیل احمدارائیں ،ملک کریم نوازارائیں ،مرزامحمدایوب خان ناصرایڈووکیٹ ،ملک سبطین سرورارائیں ،ملک عابدحسین ارائیں عبدالرزاق عادل اوردیگرنے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنرڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیاہے کہ ٹی ایم اے جام پور میں فی الفور17ویں سکیل کا چیف آفیسرتعنیات کیا جائے اور قمرالزمان دل سے اضافی چارج واپس لیا جائے ۔
اکاؤٹنٹ