حلقے میں کروڑوں کے فنڈز سے ثابت ہوگیا وزیر اعلی جنوبی پنجاب کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں،خالد محمود وارن

حلقے میں کروڑوں کے فنڈز سے ثابت ہوگیا وزیر اعلی جنوبی پنجاب کی ترقی پر یقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سر دار خالد محمود وارن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے میرے حلقے میں کروڑوں کے فنڈز دے کر ثابت کر دیا (بقیہ نمبر20صفحہ11پر )
ہے۔ کہ وہ جنوبی پنجاب کی ترقی پریقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا چوک بھٹہ سے او چ شریف او راڈہ محمود شہید سے کوٹلہ موسیٰ خان سڑک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ جس سے یہاں کے عوام کو بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا ہمارے مخالفین جھوٹ کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور میں حلقہ کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا علاقہ کے عوام بہتر جانتے ہیں کہ کس نے حقیقی معنوں میں ان کی خدمت کی ہے۔ اور ہم تنقید کامقابلہ عوام کی خدمت سے کر رہے ہیں۔