شمیم آراء نے جونیئر ز سے ہمیشہ پیار کیا، اکیڈمی کادرجہ رکھتی تھیں، فنکار

شمیم آراء نے جونیئر ز سے ہمیشہ پیار کیا، اکیڈمی کادرجہ رکھتی تھیں، فنکار

ملتان (خصوصی رپورٹر)لیجنڈاداکارہ شمیم آراکی وفات پر مقامی فنکاروں کے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ اکیڈمی کادرجہ رکھنے والی فنکارہ سے جونیئر فنکاروں کے سیکھنے کے راستے بند ہوگئے ہیں ۔ اداکارہ شمیم آرا نے انڈسٹری پرراج کیا ان کے کریڈٹ پرسینکڑوں فلمیں ہیں۔ اداکارہ آئمہ خان، عالیہ خان ، عظمیٰ خاور، راحیلہ ملک ،نوشین خان، امروزیہ ، ایمان شاہ ، سعدیہ بھٹی ، کرن شہزادی ، امیر خان اوردیگر نے کہاکہ فلمسٹار شمیم آراء کی وفات کاسن کربے حد افسوس(بقیہ نمبر25صفحہ11پر )

وہا۔شوبز کی پوری فضا سوگوار ہوگئی ہے۔ ایسے لگ رہاہے جیسے اپنے ہی گھر کا کوئی فرد اس دینا سے رخصت ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اوران کی آخری منزلیں آسان کرے۔ مقامی فنکاروں نے بتایاکہ انہوں نے لیجنڈا اداکارہ شمیم آراء کی بے شمارفلمیں دیکھی ہیں اورانکے کام کودیکھ کربہت کچھ سیکھا ہے ۔ شمیم آراء اکیڈمی کادرجہ رکھتی تھیں انہوں نے اپنے جونیئرز سے ہمیشہ پیار کیا اور انہیں بہت کچھ سکھایا۔ فنکاروں نے اداکارہ شمیم آراء کی وفات پر مقامی تھیٹروں پرایک منٹ کی خاموشی کااعلان بھی کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...