جشن آزادی میٹروبس روٹ کی تزئین وآرائش شروع کردی گئی

جشن آزادی میٹروبس روٹ کی تزئین وآرائش شروع کردی گئی

ملتان(نمائندہ خصوصی)جشنِ آزادی کے سلسلے میں ملتان میٹرو بس روٹ کی تزئین و آرائش شروع کردی گئی ہے۔میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر9پر واقع روٹری پر خوبصورت لائٹس لگائی جارہی ہیں ۔یہ لائٹس میٹرو بس روٹ پر چونگی نمبر9سے میٹرو بس اسٹیشن پرانی تحصیل چوک تک لگائی جائیں گی۔پاکستانی پرچم سے مشابہہ ان لائٹس کو گزشتہ روز آزمائشی طور پر آن کیا گیا تو میٹرو بس فلائی اوور ایک خوبصورت منظر پیش کرنے لگا اور شہریوں کی بڑی تعداد اس منظر سے لطف اندوز ہوئی۔توقع ہے کہ یومِ آزادی کے موقع (بقیہ نمبر28صفحہ11پر )

پر میٹرو بس اسٹیشن پرانی تحصیل چوک سے میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر9تک آزادی واک منعقدہوگی جس کے لئے اس سیکشن کو مختلف لائٹس سے سجایا جارہا ہے ۔اس سیکشن کی بھر پور انداز میں صفائی کی جارہی ہے۔ پی ایچ اے بھی ان مذکورہ دو میٹرو اسٹیشنز کے درمیان کے ٹریک کو سجانے میں مصروف ہے ۔اس سیکشن پر لائٹس لگانے کا کام 12اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...