زرعی ادویات میں ملاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی سی او چکوال

زرعی ادویات میں ملاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی سی او چکوال

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ زرعی کھادوں اور ادویات میں ملاوٹ اور اوور چارجنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ وہ ضلعی زرعی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال میں ڈی اے پی کی کھاد 50 کلو کا تھیلا 2680 روپے جبکہ یوریا کھاد کا 50 کلو کا تھیلا 1400 روپے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ڈیلر صاحبان نے کھاد اور ادویات کی قیمتوں اور کوالٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈی سی او چکوال نے مزید کہا کہ کسانوں کے مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور یہی حکومتی پالیسی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ زرعی کھادوں اور زرعی مقاصد کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...