حامد جاوید اعوان حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن تعینات

حامد جاوید اعوان حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن تعینات

راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) محکمہ اطلاعات حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حامد جاوید اعوان کو ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں اور انہوں نے حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ اس سے قبل مری کہوٹہ ترقیاتی ادارہ ،وفاقی حکومت میں وزارت ماحولیات او رکیبنٹ ڈویژن کے ادارے حقوق املاک دانش میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طورپر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور میڈیا مینجمنٹ و پبلک ریلیشنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ حامد جاوید اعوان پاکستان اور بیرون ممالک متعدد تربیتی سیمینارز اور کانفرنسوں میں شرکت کر چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...