اسلام آباد،وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی46ملزمان گرفتار

اسلام آباد،وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی46ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران41بھکاریوں سمیت 46ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ 04عدد پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے وفا قی دارالحکو مت اسلام آ باد میں بھکا ریو ں کے خلاف سخت کا رروائی کے لیے احکاما ت جا ری کئے تھے ان احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کے مختلف علا قوں سے وفا قی پولیس نے41 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم گل حمید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 22بو ر بر آمد کرلیا۔سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان اکر ام اللہ اور گلفراز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ نیلور پولیس نے دوران گشت ملزم سر تا ج کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم احسان مجید کو گرفتا رکر کے اس ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آ باد سا جد کیا نی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا تے ہو ئے جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...