دریا ئے راوی میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے ، ایک کو زندہ بچا لیا گیا

دریا ئے راوی میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے ، ایک کو زندہ بچا لیا گیا

لاہور (این این آئی )لاہور میں دریا ئے راوی میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے ، ایک کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے جاری آپریشن اندھیرا ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا جسے آج ( ہفتہ ) دوبارہ شروع کیا جائیگا ۔بتایاگیاہے کہ دریائے راوی میں 12دری کے قریب نہاتے ہوئے2بچے ڈوب گئے،امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر ایک بچے کو زند ہ نکال لیا جبکہ دوسرے بچے کامران کی لاش کی تلاش جا ری ہے ۔ ریسکیو1122کے مطابق آپریشن اندھیرے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا جبکہ آج ( ہفتہ ) صبح پھر سے شروع کر دیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...